ناگانو: شینانوماچی، صوبہ ناگانو میں اتوار کو ایک 88 سالہ بابا چھت پر سے برف صاف کرتا ہوا گر کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر 2:30 کے قریب پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ اس شخص کو پڑوسیوں نے اپنے مکان کے سامنے برف میں پڑا ہوا پایا۔ اس کا نام یوشیجی کوبایاشی پتا چلا ہے۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
اہلخانہ میں سے ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ کوبایاشی نے 2 بجے سہ پہر کے قریب کہا تھا کہ وہ چھت پر جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا کہ چھت کی زمین سے اونچائی قریباً چھ میٹر ہے۔