کاناگاوا: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک 33 سالہ عورت کو حراست میں لیا گیا ہے جو یوکوسوکا، صوبہ کاناگاوا میں سابق وزیرِ اعظم جونی چیرو کوئیزومی کے گھر میں بلا اجازت گھس آئی تھی۔
پولیس کے مطابق، کوئیزومی کے اہلخانہ نے صبح 7:30 بجے سامنے والے گیٹ پر تعینات پولیس افسر سے رابطہ کر کے بتایا کہ ایک اجنبی عورت گھر میں داخل ہوئی ہے۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس نے مذکورہ عورت کو ملاقاتی کمرے میں کرسی پر بیٹھے پایا۔
اس عورت کا نام آکیو کوندو، سکنہ آشیکاگا، صوبہ توچیگی پتا چلا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئیزومی کے بیٹے سے ملنا چاہتی ہے۔
پولیس نے کہا، کوئیزومی اس وقت گھر سے باہر تھے اور کوئی اہلخانہ زخمی نہیں ہوا۔
پولیس نے کہا کہ عورت پچھلے ماہ بھی ایک مرتبہ کوئیزومی کے مکان پر آئی تھی تاہم تب اسے سامنے والے گیٹ سے ٹرخا دیا گیا تھا۔
کوئیزومی کے گھر پر 24 گھنٹے پہرہ لگا رہتا ہے لیکن پولیس وضاحت نہیں کر سکی کہ عورت کیسے نظروں سے اوجھل کر اندر داخل ہو گئی۔