اوکی ناوا کے گورنر کو اسمبلی میں بغاوت کا سامنا

اوکی ناوا: اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما کو صوبائی اسمبلی کی بغاوت کا سامنا ہے۔ اسمبلی نے جمعے کو ایک قرارداد پاس کی جس میں ان سے مستعفی ہونے مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے مطابق ناکائیما نے ہینوکو، ناگو میں زمین بھرائی کی اجازت دے کر اپنا انتخابی وعدہ توڑا ہے۔ مذکورہ جگہ پر یو ایس میرین کارپس ائیر بیس فوتینما کو منتقل کیا جانا ہے۔

یہ قرارداد 21 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے پاس ہوئی۔ اسمبلی نے مزید مطالبہ کیا کہ صوبائی گورنر اوکی ناوا کے اندر ہی مذکورہ اڈے کی منتقلی کی مخالفت کریں۔ گورنر کے اس فیصلے کے مخالفین مقدمات اور احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دیتے ہوئے لڑائی کی تیاری میں مصروف ہیں۔

نئی بیس اوکی ناوا میں امریکی فوجیوں کی تعداد اور اثرات کم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اسے زیادہ گنجان آباد علاقے سے منتقل کر دیا جائے گا لیکن مخالفین چاہتے ہیں کہ اس کے آپریشن اوکی ناوا سے ہی مکمل طور پر ہٹا لیے جائیں۔

نئی بیس امریکہ جاپان معاہدے کا جزو ہے جس کے تحت 9000 میرینز کو اوکی ناوا سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ ان میں سے 5000 گوام منتقل ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.