ٹوکیو: منگل کو جاپان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کافی زیادہ گر گیا جبکہ بہت سے علاقوں میں اس سرما کے کم ترین درجہ حرارت کا سامنا ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، سست رفتار سرد ہوا نے 80 فیصد ملک میں پارہ کم ترین درجے پر پہنچا دیا ہے۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ منگل کی صبح کم ترین ترین درجہ حرارت ریکوبیتسو، صوبہ ہوکائیدو میں منفی 25.8 درجے تھا۔ اتنی شدید سردی تھی کہ ڈائمنڈ ڈسٹ نامی موسمیاتی مظہر کا مشاہدہ کیا گیا جس میں جمی ہوئی برف کی قلموں سے بادل وجود میں آتے ہیں۔
ناگویا نے رواں سرما کے دوران اپنی سرد ترین صبح کا مزہ چکھا جہاں درجہ حرارت منفی 1.9 درجے رہا، جبکہ اوساکا میں منفی 0.5 درجے تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ 721 نگرانی مراکز پر درجہ حرارت 0 درجے سے نیچے چلا گیا۔
دریں اثناء، ہوکوریکو ریجن اور ہوکائیدو میں بھاری برفباری جاری رہی۔ سوکایو، صوبہ آؤموری میں صبح 10 بجے تک 361 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، جبکہ صوبہ ایواتے کے کچھ حصوں میں 221 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔
ایجنسی نے کہا کہ بحرِ جاپان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ شدید سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہے گی۔
بدھ کو علی الصبح کانتو ریجن میں بھی ہلکی برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔