ٹوکیو: نومبر کے لیے جاپان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال بہ سال بنیادوں پر 5.7 ارب ڈالر کے ریکارڈ تک پہنچ گیا۔ اس کی وجوہات میں ین کی کم قدر بھی شامل ہے جو فوکوشیما آفت کے بعد ملک میں تیل سے بجلی کی پیداوار کے اخراجات بڑھا رہا ہے۔ یہ بات منگل کو سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلی۔
کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ 592.8 ارب ین تک جا پہنچا، جس نے ایک برس قبل اسی مہینے کے 179.6 ارب ین کے خسارے کو با آسانی پیچھے چھوڑ دیا۔
کرنٹ اکاؤنٹ دنیا بھر سے جاپان کی تجارت کا وسیع تر پیمانہ ہوتا ہے۔ اس میں نہ صرف مال کی تجارت بلکہ خدمات، سیاحت اور ملک کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ آمدن بھی شمار کی جاتی ہے۔