کاناگاوا: ساگامی ہارا، صوبہ کاناگاوا میں پولیس نے منگل کو ایک 11 سالہ بچی کی تصویر اور نام جاری کیا۔ یہ بچی ہفتے سے لاپتہ ہے۔
منگل کو قریباً 250 پولیس اہلکاروں کو متحرک کیا گیا جنہوں نے اطراف کے جنگلاتی حصوں میں تلاش کی۔ خیال ہے کہ میچی شینوزاکی آخری مرتبہ اسی جانب آتی دیکھی گئی تھی۔
پولیس نے کہا میچی شام 4 بجے تک ایک دوست کے ہمراہ گھر پر کھیلتی رہی۔ اس کے بعد وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی پر چلی گئی۔ جب کتا قریباً 40 منٹ بعد اکیلا گھر واپس آگیا تو اس کا باپ اس کی تلاش کے لیے نکلا۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق اُس نے شام 6:40 پر پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے کہا کہ میچی کا قد 150 سینٹی میٹر ہے اور وہ سیاہ سوئیٹر، نیلی جینز اور سفید ٹینس کے جوتے پہنے ہوئے تھی۔