پولیس نے گشتی کار میں ٹکر مار کر بھاگتے ڈرائیور پر گولی چلا دی

اوساکا: پیر کی صبح اوساکا میں پولیس نے ایک چوری شدہ کار کے ڈرائیور پر اس وقت گولی چلا دی جب اس نے فرار ہونے کی کوشش میں ایک پٹرول کار کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 1:20 بجے آبینو وارڈ میں پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول کار نے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے روکا تھا۔ انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کار کی لائسنس پلیٹ ایک اور کار کے نمبر سے ملتی تھی جس کی چوری کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔

کار کے اندر ایک 22 سالہ شخص کار چلا رہا تھا جبکہ 26 سالہ عورت ہمراہ تھی۔ جب افسر نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی کوشش کی تو اُس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں وہ پہلے اس پولیس اہلکار سے ٹکرایا اور پھر راستہ بنانے کی کوشش میں کئی مرتبہ پٹرول کار کو ٹکر ماری۔ ایک اور پولیس افسر نے گولی چلا دی جو اس ڈرائیور کو لگی۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ پانچ دیگر پولیس افسر بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشتبہ چوری کی کار چلا رہا تھا۔ آدمی کے ہمراہ مذکورہ عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس کی بیوی ہے اور وہ محرک انگیز ادویات لیتے رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.