یومِ بلوغت ایک ماں کے لیے المیے کے ساتھ ختم ہو گیا

ناگاساکی: اتوار کو یومِ بلوغت کے موقع پر ایک ماں بیٹی کو خوشی کے بجائے غم نے آ لیا جب ان کی کار تسوشیما، صوبہ ناگا ساکی میں سڑک سے اتر کر سمندر میں جا گری۔ یہ دونوں مذکورہ نوجوان بیٹی کی یومِ بلوغت کی تقریب سے واپس آ رہی تھیں۔

اگرچہ جاپان میں یومِ بلوغت پیر کو تھا، تاہم بہت سے علاقوں میں اتوار کو تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 51 سالہ ماں میاکی ماتسوشیما شام 4 بجے قریب اپنی 20 سالہ بیٹی کو گھر واپس لا رہی تھی۔ واپسی کے سفر میں کار ایک موڑ ٹھیک طرح سے نہ مڑ سکی اور سمندر میں جا گری۔ بیٹی کار میں سے نکل کر تیرتی ہوئی کنارے تک آئی اور مدد کے لیے پکارا۔

امدادی کارکنوں نے ماتسوشیما کو ہسپتال پہنچایا جہاں قریباً چار گھنٹوں کے بعد اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.