یاد نہیں پچھلے چار دن کہاں رہی، لاپتہ بچی

کاناگاوا: پولیس نے بدھ کو کہا کہ ہفتے کو ساگامی ہارا، صوبہ کاناگاوا میں لاپتہ ہونے والی ایک 11 سالہ بچی مل گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گمشدگی کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکی۔

پولیس نے کہا میچی شینوزاکی شام 4 بجے کے قریب چیگاساکی میں ایک پولیس کوبن (پولیس چوکی) پر آ گئی۔ یہ مقام اس کے گھر سے کوئی 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ چوکی اس وقت خالی تھی اور لڑکی نے پولیس ہیڈ کوارٹر سے مربوط فون استعمال کر کے مدد کے لیے کال کی۔

پولیس نے کہا بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا لیکن وہ تھکی ہوئی تھی۔ انہوں نے اس سے پوچھا کہ وہ بھوکی تو نہیں۔ جس پر لڑکی نے کہا اسے بھوک نہیں ہے۔ وہ اپنی بازیابی کے وقت سیاہ سویٹر، شارٹس، سیاہ ٹائٹس اور سفید ٹینس شوز پہنے ہوئے تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.