اوساکا: اوساکا میں پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک 12 سالہ بچی تسورومی وارڈ میں اپنے گھر سے 5 جنوری سے لاپتہ ہے۔
جاپانی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کو خبر دی کہ میرائی آتاراشی 5 جنوری کو 6:15 شام لاپتہ ہو گئی تھی۔ جس روز وہ لاپتہ ہوئی، اس روز صبح کے وقت اس نے فوری پیغام رسائن کی ایپ’ لائن’ کے ذریعے اپنی پانچ سہیلیوں کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد سب ساکائی میں ایک اِن ڈور تفریحی مرکز دیکھنے چلی گئیں۔
بچی کی ماں نے کہا کہ اس نے دوپہر 2:30 کے قریب اپنی بیٹی کا ٹیکسٹ پیغام وصول کیا تھا کہ وہ گھر واپس آنے والی ہے۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، آتاراشی اور اس کی سہیلی یادا ٹرین اسٹیشن تک اکٹھی گئیں۔ اس کے بعد شام 6:15 کے قریب وہ الگ الگ ہو گئیں، اور یہی آخری جگہ تھی جہاں اس بچی کو دیکھا گیا۔ پولیس نے کہا، اس کا سیل فون اس کے بعد قابلِ رسائی نہیں رہا۔
کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے کو 06-6913-1234 پر کال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔