ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک 24 سالہ شخص اور اس کی 17 سالہ گرل فرینڈ کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر گیم آرکیڈز میں جیب تراشی کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا اس جوڑے پر شبہ ہے کہ پچھلے نومبر سے انہوں نے کم از کم 150 افراد کے پرس اور بٹوے پار کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق، جونیا کانےمارو نامی یہ شخص پچھلے نومبر میں ایک انٹرنیٹ سائٹ پر اس لڑکی سے ملا تھا۔ یہ لڑکی گھر سے بھاگی ہوئی ہے۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ بے روزگار کانےمارو اور مذکورہ لڑکی کو ٹوکیو کے آکیہابارا ضلع میں 9 جنوری کو یہ فعل سر انجام دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ انہوں نے ایک 22 سالہ خاتون کے بیگ سے بٹوہ چرایا تھا جس میں 50,000 ین موجود تھے۔ یہ خاتون ایک گیم کھیلنے میں مگن تھی اور اسے چوری کا احساس ہی نہ ہوا۔
کانےمارو نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ انہیں روزمرہ کے اخراجات کے لیے روپے کی ضرورت تھی اور وہ یہ تفریح کے لیے کرتے تھے۔ پولیس نے کہا انہوں نے کم از کم 150 مرتبہ جیب تراشی کا الزام قبول کیا ہے۔ پولیس نے کہا وہ ایکےبوکورو میں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھے۔