بیٹری میں مسئلے کے بعد جے اے ایل کا ڈریم لائنر طیارہ ناریتا پر گراؤنڈ ہو گیا

ٹوکیو/ سیاٹل: جاپان ائیر لائن نے بدھ کو کہا کہ اس نے منگل کو ٹوکیو کے ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنا ایک بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ گراؤنڈ کر دیا ہے۔ اس طیارے کے باہر دھواں دیکھا گیا تھا اور اس کا ایک بیٹری سیل بظاہر لیک کر رہا تھا۔

اس واقعے نے 787 کے تحفظ اور قابلِ اعتماد ہونے پر تازہ خدشات پیدا کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ عین ایک برس قبل پوری دنیا میں ڈریم لائنر کے فضائی بیڑے کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔ تب بھی بیٹریوں کے گرم ہونے کا مسئلہ درپیش ہوا تھا۔ تاہم بوئنگ نے کہا ہے کہ اُس مسئلے کے بعد ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں نے منصوبے کے مطابق کام کیا ہے۔

بوئنگ کو نے کہا وہ “787 کے مسئلے سے آگاہ ہے جو منگل کی سہ پہر ناریتا پر پیش آیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.