جمعرات کو ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں ماکوتو ہیراتا کے مقدمے کی پہلی سماعت کا مشاہدہ کرنے کے لیے 1155 لوگ عدالتی کمرے میں نشستوں کے لیے قطار میں کھڑے ہو گئے۔ ہیراتا اوم سپریم ٹُرتھ فرقے کا سابق سینئر رکن ہے۔ یہ فرقہ ٹوکیو سب وے میں سارین گیس حملوں کا مجرم تھا۔
لوگوں نے 8 بجے کے تھوڑی ہی دیر بعد قطار میں لگنا شروع کر دیا۔ وہ عدالت میں دستیاب 56 نشستوں پر بیٹھنے کے خواہشمند تھے۔