سرکاری رازداری کونسل افتتاحی اجلاس منعقد کرے گی

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس جمعے کو منعقد ہو گا۔ یہ کونسل سرکاری رازوں کا درجہ پانے والے معاملات کے تحفظ کے قانون کے حوالے سے عملی معیارات کا تعین کرے گی۔

اس قانون کے تحت حکومت پر مذکورہ کونسل قائم کرنا لازم ہے۔ وزیرِ اعظم پر لازم ہے کہ وہ قانون کی عملی کاروائی سے اس باڈی کو آگاہ رکھیں۔ ان میں مذکورہ قانون کے تحت سرکاری راز متعین کرنے اور غیر متعین کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔ مزید برآں وہ کونسل کا مشورہ لینے کے بھی پابند ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.