آئچی کی اسٹیل مل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی

ناگویا: وسطی جاپان میں جمعے کو آگ نے ایک اسٹیل مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یاد رہے کہ چند ہی دن قبل اس علاقے میں ایک اور پلانٹ پر ہلاکت خیز دھماکہ ہوا تھا۔

کمپنی اہلکاروں کے مطابق، یہ واقعہ نیپون اسٹیل اینڈ سومیموتو میٹل کارپوریشن کی فیکٹری ناگویا آئرن ورکس واقع توکائی، صوبہ آئچی میں پیش آیا۔ تاہم چند ہی گھنٹوں بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، “کوئی زخمی نہیں ہوا”۔ “ابھی بھی صورتحال کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم مرکز کو پہنچنے والا نقصان بظاہر کم ہی تھا۔”

ترجمان نے کہا کہ دن کے دوران پہلے پلانٹ پر بجلی کی بندش واقع ہوئی۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو “عارضی طور پر” کوک گیس جلانا پڑی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ مرکز سے خارج ہو گئی ہو۔

ٹیلی وژن فوٹیج سے پتا چلا کہ پورے مرکز میں شعلے پھیل رہے تھے۔ یہاں کوئی 3000 ملازم اسٹیل کی چادریں اور پائپ بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.