ٹوکیو: اہلکاروں نے کہا کہ جمعے کو جاپان میں دو کشتیاں ایک بحری جہاز سے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے دو مچھیرے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ یاد رہے کہ چند ہی دن قبل بحریہ کے ایک جہاز نے دو آدمیوں کو مار ڈالا تھا۔
مقامی کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے کہا، صبح 8 بجے کے تھوڑی ہی دیر بعد مغربی صوبے واکایاما کے ساحل کے نزدیک دو جاپانی کشتیاں 499 ٹن وزنی پانامہ کے رجسٹر مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں۔ ان کشتیوں سے ماہی گیر پانی میں جا گرے۔
“انہیں امداد پہنچائی گئی اور ہسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک مر گیا، جبکہ دوسرا بے ہوش ہے،” اس نے کہا۔ اس آدمی کی موت کا اعلان کچھ ہی دیر بعد کر دیا گیا۔
اہلکار نے کہا، تیسرا شخص تشویشناک حالت میں ہے۔
یاد رہے کہ صرف دو دن قبل ایک تفریحی ماہی گیر کشتی جاپانی بحریہ کے 8900 ٹن وزنی مال بردار جہاز اوسومی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ تصادم ملک کے دو مرکزی جزائر کے درمیان واقع پانیوں میں پیش آیا تھا۔ اس تصادم میں دو آدمی ہلاک ہو گئے تھے۔