ہاماماتسو کے اسکولوں میں زہر خورانی کا سبب بریڈ نکلی

شیزوؤکا: ہاماماتسو، صوبہ شیزوؤکا میں طبی اہلکاروں نے پتا لگایا ہے کہ اسکولوں کے دوپہر کے کھانے میں زہر خورانی کی وجہ بریڈ تھی۔ وبائی شکل اختیار کرنے والی اس بیماری سے بدھ اور جمعرات کے دن 17 اسکولوں میں 1000 طلباء اور 17 اراکینِ عملہ بیمار پڑ گئے تھے۔

فُوجی ٹی وی نے ہفتے کو خبر دی کہ اہلکاروں اور مقامی تعلیمی بورڈ کے مطابق بریڈ مذکورہ تمام اسکولوں کو فراہم کی گئی تھی۔ یہ بریڈ پیسٹری ساز ہوفوکو کمپنی نے تیار کی تھی۔ یہ بریڈ پچھلے پیر کو پکائی گئی تھی اور منگل کو اسکولوں میں فراہم کی گئی۔

اہلکاروں نے اٹکل سے بریڈ کے 10 نمونوں کا جائزہ لیا اور ذریعہ آلودگی کی تصدیق کی۔ تحقیق سے سامنے آیا تھا کہ پلانٹ پر کام کرنے والی ایک زنانہ کارکن نے ریسٹ روم جاتے ہوئے بس دروازے کی دستی کو چھوا تھا۔ اتنے سے چھونے سے ہی نورو وائرس جی 2 بریڈ میں آ گھُسا۔

کمپنی کو تمام افعال معطل کر دینے کا حکم دیا گیا ہے اور تفتیش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ جمعے کی سہ پہر تک نو طلباء اور آٹھ اساتذہ کو نورو وائرس لگ چکا تھا۔ متاثر ہونے والے تمام افراد کو ڈائریا اور قے جیسی تکالیف سے گزرنا پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.