ٹوکیو: ایک 29 سالہ شخص کو جعلسازی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص نے 2011 میں سالِ نو کی شام منعقدہ ‘این ایچ کے’ کے شو “کوہاکو اُوتا گاسّین” (رینڈ اینڈ وائٹ سانگ کانٹیسٹ) کی جعلی ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔
ٹی آساہی نے خبر دی کہ ہارو سوزوکی ہادانو،صوبہ کاناگاوا میں ایک دوکان پر مینجر ہے۔ پولیس کے مطابق، اس نے دسمبر 2011 میں کاہاکو شو کے ٹکٹوں کا ایک آنلائن اشتہار دیا۔ ایک 25 سالہ خاتون نے اس اشتہار کا جواب دیا اور 50,000 ین کے عوض جعلی ٹکٹ خرید لیے۔ خاتون نے جب انہیں استعمال کر کے پروگرام کی رات این ایچ کے، کے ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے پتا چلا کہ ٹکٹ تو جعلی ہیں۔
سوزوکی کی دوکان میں کمپیوٹر پر پولیس کو محفوظ شدہ ڈیٹا فائلیں ملی ہیں۔ یہ فائلیں ان ٹکٹوں کی ہیں جو نوجوان خاتون کو فروخت کیے گئے تھے۔ وہ مزید تفتیش کر رہے ہیں کہ اس نے ٹکٹوں کی نقل بنانے میں کامیابی کیسے حاصل کی۔
سوزوکی پر ‘ایگزائل” نامی ایک اور کنسرٹ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔ یہ شو پچھلے برس اکتوبر میں منعقد ہوا تھا۔