آبے بائیکاٹ کے مطالبات کے باوجود سوچی اولمپکس میں شرکت کریں گے

ٹوکیو: جمعے کی خبروں کے مطابق، وزیرِ اعظم شینزو آبے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ کر رہے ہیں۔ تاہم روس کے اینٹی گَے قوانین کی وجہ سے مطالبات کیے جا رہے ہیں کہ وہ اس تقریب کا بائیکاٹ کریں۔

کیودو نیوز ایجنسی اور روزنامہ آساہی شمبن کے مطابق، وہ کھیلوں کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہ ملاقات کا انعقاد بھی کریں گے۔

آبے کی یہ شرکت امریکہ اور جرمنی کے نقطہ نظر سے اختلاف کا اظہار ہو گی۔ ان دونوں ممالک کے قائدین کا 7 فروری کی مذکورہ تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔ یاد رہے کہ روس کی جانب سے مذکورہ بظاہر غیر لبرل قانون سازی پر عالمی برادری کے تحفظات پائے جاتے ہیں۔

وزارتِ عظمی میں آبے کا پچھلا سارا برس خاصی تیز رفتار سفارتکاری سے مزین رہا ہے۔ آبے چاہیں گے کہ وہ متنازعہ جزائر پر عشروں پرانے ایک جھگڑے کو حل کر لیں۔ اس جھگڑے نے جاپان اور روس کو دوسری جنگِ عظیم کو باضابطہ طور پر ختم کر کے امن معاہدہ کرنے سے روکا ہوا ہے۔

آبے اور پوٹن کے درمیان مذاکرات کو باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی نشانی سمجھا جا رہا ہے۔ جن میں دسمبر 2012 میں آبے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بہتری آ رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.