تویاما کے اسکول میں لڑکے نے خود کو پھانسی دے لی

تویاما: تاکاؤکا، صوبہ تویاما میں پولیس نے جمعے کو کہا کہ ایک 16 سالہ لڑکے نے خود کو اسکول میں پھانسی دے لی۔ بظاہر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق، لڑکے کو جمعرات کی صبح 8:55 کے قریب لینگوئج لیبارٹری میں پایا گیا۔ وہ گردن کے بل لٹک رہا تھا۔ ٹی وی آساہی کی خبر کے مطابق اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جمعرات کی رات ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ لڑکے کو صبح 7 بجے اسکول آتے دیکھا گیا جو کہ غیر معمولی تھا۔ تاہم جب 8:40 پر اس کی جماعت میں پہلا پیریڈ شروع ہوا تو اس کے ہم جماعتوں نے اس کی غیر حاضری محسوس کی۔ انہوں نے اسکول میں اس کی تلاش شروع کر دی۔ اس کو تلاش کرنے کے بعد ایک استاد نے 119 پر کال کی۔

موقع پر خودکشی کا کوئی رقعہ نہیں ملا۔ پولیس نے کہا انہوں نے اساتذہ اور لڑکوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ وہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ لڑکے کو بلیئنگ کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا۔ پرنسپل نے لڑکے کو انتہائی سنجیدہ طبیعت کا طالب علم قرار دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.