محفل میلاد النبی ، شاہد مجید رپورٹنگ ۔

گھماں کن (رپورٹ  شاہد مجید) جاپان میں عید میلاد انبی الله علیہ وسلم کےپروگرام جاری ہیں جس میں جاپان میں  مقیم کشمیری کمونٹی اور ہر طبقہ فکرسمیت بچے بوڑھے نوجوان بھر پو ر حصہ لےرہے  مقامی میڈیا کے حضرات بھی ان دینی محافل کی تشھیر میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں  ٹوکیو سے   دور دراز علاقے گھماں کن کے شہر ایسی ساکی میں قایم مسجد معصومیہ میں جشن عید میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم کا  شاندار پروگرام ہو ا  محفل میلاد کے حوالے سے مسجد کے اندرونی حصہ کو  سرکا ر کی امد کے خوبصورت  جھنڈوں سے سجا یا گیا تھا لگتا تھا کی عظیم الشان محفل  پاکستان  کہ کسی علاقے میں منعقد ہو رہی ہے  نظامت کہ فرایض  محمد حفیظ بھای  نے خوبصورتی سے سر انجام دے نعت خواں حضرات نے محفل مں  میں سماٴ باندے رکھا یہ محفل نماز عشاہ کے بعد شروع ہوکر رات گے تک جاری رہنے والی اس محفل میں علما حضرات نعت خواں قرا حضرات سیاسی سماجی شخصیات  نے دور دراز کے علاقوں سے شرکت کی   مقررین  نے حضرت محمدصلی الله علیہ وسلم کی سیرت اسوہ حسنہ پر گفتگو کی اور کہا کہ حضور صلی کی سیرت پر عمل ہھی ہماری کامیابی ہے  جشن عید میلاد منانا حکم قران ہے  مقررین نے کہا کہ نعلین مصطفے کہ صدقے ہی اس دنیا کو بنایا گیا ہے  محفل میلاد سے علامہ شکیل ثانی علامہ مولانا مفتی محمد رضوان  نے خطاب کیا درود سلام کے بعد اجتماعی دعا کی گی اس دعا میں چبہ پریفکچر میں مقیم سکندر پسیہ کی والدہ  محترمہ کے ایصال ثواب کے لے  دعا بھی  کی گی مسجد کے امام  خطیب حافظ محمد احد قمر نے  پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شہزاد علی بہلم  پی ایم ایل (ن) جاپان کے صدر حا فظ مہر شمس  رحیم ارایں  راشد صمد عابد شاہ
اور پی پی جاپان کے جنرل سیکرٹری شاہد مجید سمیت دیگر تمام  حضرات کا خصوصی طو ر پرشکریہ ادا کیا اخر میں لنگر  کا بھی اہتمام تھا

image_1 image_2 image_3 image_4 image_5 image_6 image_7 image_8 image_9 image

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.