ٹوکیو: صنعتی اور حکومتی ذرائع کے مطابق، جاپان کے تیل خریدار ایرانی تیل کی منتقلی پر انشورنس کے لیے پھر سے نجی کمپنیوں سے رجوع کرنے لگیں گے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیاں ایک ہفتے بعد نرم ہو رہی ہیں۔
تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان نومبر میں ایک عبوری معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے تحت یورپی یونین ایرانی تیل کی انشورنس اور منتقلی پر پابندیاں چھ ماہ کے لیے معطل کر دے گی۔