ناگو کے مئیر کے انتخابات میں امریکی ائیر بیس کا مسئلہ بنیادی ایشو

ٹوکیو: اتوار کو اوکی ناوا میں ایک چھوٹے سے قصبے کے مئیر کے انتخابات کو واشنگٹن سے ٹوکیو تک انتہائی غور سے ملاحظہ کیا جا رہا ہے۔ یہ انتخابات 62,000 لوگوں کی اس آبادی میں امریکی ائیر بیس کی منتقلی کے منصوبوں کے لیے ریفرنڈم کی حیثیت کے حامل ہوں گے۔ امریکی ائیر بیس کی منتقلی عرصہ دراز سے رکی ہوئی ہے۔

ناگو شہر کے مئیر سوسومو اینامینے اس منتقلی کے خلاف ہیں، اور انہیں انتخابات میں منتقلی کے حامی امیدوار بون شِن سوئے ماتسو کا سامنا ہے۔

اینامینے نے منصوبے کے لیے اجازت ناموں سے انکار کر کے تعمیر روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

امریکہ اور جاپان نے 1996 میں فوتینما میرینز کارپس ائیر اسٹیشن کو اوکی ناوا کے گنجان آباد حصے سے ناگو منتقل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم اوکی ناوا والے چاہتے ہیں کہ اس اڈے کو جزیرے سے ہی کہیں اور منتقل کر دیا جائے۔

اوکی ناوا کے ذرائع ابلاغ کی تازہ ترین رائے شماریوں سے پتا چلتا ہے کہ ناگو کے 84 فیصد رہائشی اس اڈے کی ہینوکو منتقلی کے خلاف ہیں۔ تاہم جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اس منتقلی کے حق میں ہے اور شہر کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈز کا وعدہ کر کے ووٹروں کو للچا رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.