اے این اے نے نئی مشہوری میں نسل پرستانہ مثال پر معافی مانگ لی

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی ٹی وی مشہوری میں ترمیم کر رہا ہے۔ اس سے قبل اس نے مشہوری میں نسل پرستانہ مثال پر معافی مانگی تاہم زور دیا کہ اس کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

اس مشہوری میں اے این اے کی وردی میں ملبوس دو جاپانی افراد نظر آتے ہیں۔ وہ انگریزی میں مصروفِ گفتگو ہیں کہ ہوائی کمپنی کے امیج کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

ان میں سے ایک کہتا ہے: “ایسا کرتے ہیں جاپانی لوگوں کا امیج بدل دیتے ہیں”۔ “ٹھیک ہے،” دوسرا جواب دیتا ہے۔ دوسرے فرد پر کیمرہ جاتا ہے تو اس نے سنہرے بالوں کی ایک وِگ اور حد سے زیادہ لمبی ناک پہنی ہوتی ہے۔

اس مشہوری نے جاپان میں انگریزی زبان کے سوشل میڈیا صارفین میں خاصی بے چینی پیدا کی۔

کمپنی کے ایک ترجمان خاتون نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ہر کسٹمر سے معافی طلب کی۔ اور یہ معاملہ اٹھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا”۔

جاپان زیادہ تر یک نسلی ملک ہے۔ اگرچہ یہاں نسبتاً کم تعداد میں تارکین وطن کی آبادیاں بھی موجود ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.