چیبا: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک 48 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے لاو سون سہولتی اسٹور کے ملازم کو چاقو کے ذریعے دھمکایا اور پھر 70,000 ین لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق، انہوں نے اتوار کو علی الصبح سہولتی اسٹور کے ملازم کی کال وصول کی۔ ملازم نے کہا کہ ایک شرابی مدہوش شخص اسٹور میں انٹا غفیل ہو گیا ہے اور جاگ نہیں رہا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سومیو آراکاوا نامی یہ شخص جاگ اٹھا اور اس نے اسٹور کلرک کو ایک چاقو سے دھمکایا۔ اس کے ساتھ وہ چلا کر کہنے لگا، “میں تمہیں لوٹ رہا ہوں! مجھے اپنا سارا روپیہ دے دو!”
پولیس موقع پر پہنچی اور انہوں نے واکابا وارڈ میں واقع اس اسٹور سے ذرا ہی باہر مشتبہ کو حراست میں لے لیا۔ وہ قریب ہی واقع اپنے اپارٹمنٹ کی جانب رواں تھا۔ پولیس کے مطابق، آراکاوا اس واقعے کے دوران انتہائی نشے کی حالت میں تھا اور اس نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اس نے بس یہ کہا، “مجھے نہیں پتا آپ لوگ کیا باتیں کر رہے ہیں”۔