نائی ٹینڈو نے نیٹ نقصان کی پیشن گوئی کر دی، وی یو کے فروخت کے ہدف میں کٹوتی

ٹوکیو: نائی ٹینڈو نے جمعے کو خبردار کیا کہ وہ اس مالی سال کے دوران دوبارہ خسارے میں چلی جائے گی۔ اس جاپانی گیمنگ دیو نے اپنے وی یو کنسول کی فروخت کے ہدف میں کٹوتی کر دی ہے۔ کمپنی نے کلیدی حیثیت کے حامل تعطیلاتی سیزن کے دوران کم تر فروخت کو اس کی وجہ قرار دیا۔

یہ ڈرامائی تنزلی سونی اور مائیکروسافٹ جیسے حریفوں کے انتہائی برعکس ہے۔ مذکورہ دونوں کمپنیوں نے اپنے نئے کنسولز کی طلب میں بہت بڑا اضافہ دیکھا ہے۔ یہ دونوں فرمیں 44 ارب ڈالر سالانہ کے گیمنگ سیکٹر پر مکمل اجارہ داری کے لیے بھی آپس میں برسرِ پیکار ہیں۔

نائی ٹینڈو نے جمعے کو کہا کہ اسے مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں 25 ارب ین کے خسارے کی توقع ہے۔ اس طرح اس نے قبل ازیں 55 ارب ین کے نیٹ منافع کی پیشن گوئی واپس لے لی،جبکہ اس کی سالانہ آمدن میں 36 فیصد کمی واقع ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.