ٹوکیو میں گاڑی میں آتش زنی سے دو ہلاک

ٹوکیو: پیر کی رات فوسا، ٹوکیو کے ایک ہائی وے پر ایک اسٹیشن ویگن شعلوں میں گھر گئی۔ جس کی وجہ سے دو افراد اس میں گھِرے ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ عینی شاہدین نے کار کو ایک جانب رکتے اور ڈرائیور کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا۔ اگلی اور پچھلی نشستوں پر بیٹھے دو مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ اور وہ دھڑا دھڑ شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ جب پولیس اور فائر فائٹر موقع پر پہنچے تو ڈرائیور کہیں دکھائی نہ دیا۔

پولیس کے مطابق، آگ انجن والے حصے میں کسی جگہ لگی تھی۔ جس کی وجہ سے بعد میں پوری کار شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ پولیس نے منگل کو کہا کہ وہ اب بھی کار کے مالک سے رابطہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کے مطابق، خیال ہے کہ دو مرنے والے افراد 66 سالہ آدمی اور اس کی 31 سالہ بیٹی تھے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.