جاپان مزید ہنرمند غیر ملکی کاریگروں کے لیے اپنے دروازے کھولے گا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے پیر کو اتفاق کیا کہ فرموں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کو آسان بنایا جائے۔ یہ کارکن انتہائی ہنرمندی والے عہدوں اور ٹرینی کے طور پر بھرتی ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد انحطاط پذیر افرادی قوت کا تدارک کرنا اور اقتصادی نمو بڑھانا ہے۔

ایک اعلی مشیر پینل نے پیر کو کہا کہ حکومت اعلی انتظامی عہدوں پر زنانہ کارکنوں کی تعداد بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گی۔ علاوہ ازیں کام پیشہ خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے بچوں کی نگہداشت کا نظام بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

غیر ملکی کارکنوں اور زنانہ ملازموں کی تعداد بڑھانے والی پالیسیوں کو افرادی قوت میں تنزلی روکنے والے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے مزدوروں کی کمی کا تدارک ہو گا، ٹیکس ریونیو بڑھے گا اور ممکنہ شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔

صنعتی مسابقت کی کونسل نے کہا حکومت سال کے وسط تک اپنی پالیسیوں میں متعلقہ تبدیلیاں پیدا کرے گی۔ یہ اقدام آبے کی اقتصادی نمو کی حکمتِ عملی کے دوسرے مرحلے کا جزو ہے۔

کچھ صنعتیں، مثلاً تعمیرات، بچوں کی دیکھ بھال اور نرسنگ میں مزدوروں کی کمی کا سامنا رہا ہے۔ چنانچہ فرموں کو زیادہ غیر ملکی کارکن بھرتی کرنے کی اجازت دینے والی پالیسیوں سے ان صنعتوں میں بہتری اور بڑھوتری آ سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.