آؤموری: آؤموری کے صوبائی طبی اہلکاروں نے پیر کو کہا کہ 77 لوگ زہر خورانی کا شکار ہو گئے۔ ان لوگوں نے ہاچینوہے میں ایک اسٹور سے بینتو خرید کر کھائے تھے۔ اہلکاروں کے مطابق، 77 میں سے 25 کو نورو وائرس لگ گیا۔
فُوجی ٹی وی نے طبی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ بینتو 14 جنوری کو فروخت کیے گئے تھے۔ اسٹور نے کہا اس نے 284 گاہکوں کو بینتو فروخت کیے۔ اہلکاروں نے کہا 77 لوگوں نے 16 جنوری کو متلی، قے اور ڈائریا کی شکایت کی۔ متاثرہ افراد کی عمریں 20 تا 70 کے پیٹے میں تھیں۔
‘وا’ نامی اسٹور کو پانچ دنوں کے لیے اپنے آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ مدت جمعے کو ختم ہو گی۔