اے این اے نے آنلائن غیظ و غضب کے بعد ٹی وی مشہوری واپس لے لی

ٹوکیو: جاپان کے سب سے بڑے کیرئیر آل نیپون ائیر ویز نے منگل کو کہا کہ وہ ایک ٹی وی مشہوری کو واپس لے رہا ہے۔ اس مشہوری میں جاپانی اداکار جعلی اور حد سے لمبی ناک اور سنہرے بالوں کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اس مشہوری کو آنلائن صارفین نے نسل پرستانہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ مشہوری انگریزی میں ہے جس میں ساتھ جاپانی ترجمہ نظر آتا ہے۔ اس میں ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے اے این اے کے توسیع شدہ عالمی پروازی شیڈیول کی مشہوری کی گئی ہے۔ جاپان 2020 کے گرمائی اولمپکس کا میزبان ہے، اور خصوصاً زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پچھلے برس سیاحوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ بھی ہوا ہے۔

اسی مشہوری کے ایک اور ورژن میں ایک آدمی اپنے ساتھی کو گلے لگا کر اسے حیران کر دیتا ہے۔ جاپان میں خصوصاً مردوں کے درمیان شفقت کا سرِ عام اظہار ایک غیر معمولی بات ہے۔

اس مشہوری نے اے این اے کے فیس بک صفحے پر منفی تبصروں کا طوفان کھڑا کر دیا تھا۔ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ انہوں نے اپنے لائلٹی کارڈز منسوخ کر دئیے ہیں۔

اے این اے نے اپنے فیس بک صفحے پر اس مشہوری کے لیے معافی مانگی۔

منگل کو اس کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ مشہوری نشریات سے ہٹا لی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا، ہوائی کمپنی نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اسی مشہوری کے دیگر نسخوں کا کیا کِیا جائے جو دیگر ذرائع ابلاغ پر چل رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.