100 سے زائد طلباء ٹرین تلے آنے والی طالبہ کی خودکشی سے قبل بلیئنگ سے آگاہ تھے

یاماگاتا: تیندو، صوبہ یاماگاتا میں ایک اسکول کے 100 سے زائد طلباء نے ایک سوالنامے میں کہا کہ وہ 12 سالہ لڑکی کے بارے میں آگاہ تھے کہ اسے بلیئنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بچی پٹڑی پر چلی گئی تھی اور اسے ایک بلٹ ٹرین نے ٹکر مار دی۔

اس بچی نے 7 جنوری کو اپنی جان لی تھی۔ اس نے ایک رقعہ چھوڑا جس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ اسے اسکول میں بلیئنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ بچی کے والد کو یہ رقعہ ملا۔ اس نے اسکول سے کہا کہ وہ اپنے طالبعلموں سے سروے کروائے کہ آیا اس کی بیٹی کو بلیئنگ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا یا نہیں۔ اس رقعے کے مندرجات منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔

ٹی بی ایس نے منگل کو خبر دی کہ اسکول نے بلیئنگ پر 532 طلباء کو ایک سوالنامہ بھیجا تھا۔ ان میں سے 100 سے زائد نے کہا کہ وہ لڑکی کے مسائل سے آگاہ تھے۔ 13 نے کہا کہ انہوں نے بذاتِ خود اسے بلیئنگ کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا۔

بورڈ نے اساتذہ سے بھی سوالات کیے تاہم کسی نے نہیں کہا کہ وہ لڑکی کے بلیئنگ کا نشانہ بننے سے آگاہ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.