زمانہ جنگ کی تاریخ پر کینیڈی نے بھی موقف پیش کر دیا

ٹوکیو: جاپان کے لیے امریکی سفیر کیرولین کینیڈی نے زمانہ جنگ کی تاریخ پر اظہارِ خیال کیا۔ ان کے خیالات جمعرات کو آساہی اخبار میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں سامنے آئے۔

کینیڈی پچھلے برس جاپان تعینات ہوئیں اور انہیں ہر جانب سے بے پناہ توجہ ملی۔ اخبار کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگوں کو ایسے قائدین کی تحسین کرنی چاہیئے جو تاریخ کو مغلوب کر کے ایک پر امن مستقبل تعمیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق، انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے علاقے اور دنیا کے حوالے سے انتہائی مثبت حصہ ڈالا ہے۔ اور جاپان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اعتماد سازی کر کے یہ کردار زیادہ پر اعتماد انداز میں نبھا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.