کیوتو کے ہسپتال میں 4 مریض مشتبہ نورو وائرس سے ہلاک

کیوتو: اہلکاروں نے بدھ کو کہا کہ دسمبر میں کیوتو کے ایک ہسپتال میں مشتبہ نورو وائرس کی وبا پھوٹ پڑی۔ اس کی وجہ سے چار مریض ہلاک اور کم از کم 101 دیگر مریض و عملہ بیمار پڑ گئے۔

ٹی بی ایس نے خبر دی کہ سوسے کائی جنرل ہسپتال، فوشیمی وارڈ کے اہلکاروں نے ایک نیوز کانفرنس کو تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق، خیال ہے کہ وبا 5 دسمبر کو شروع ہوئی تاہم ہسپتال 14 دسمبر سے پہلے اس سے آگاہ نہ ہو سکا۔

مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 83 سے 92 سال کے درمیان تھیں اور وہ سب 7 ویں منزل کے وارڈ میں داخل تھے۔ ہسپتال نے کہا وہ نمونیا اور چھوٹی آنت کی سوزش سے ہلاک ہوئے۔

ٹی بی ایس نے خبر دی کہ 67 اندرونی مریضوں اور 34 اراکینِ عملہ قے اور ڈائریا جیسی علامات میں مبتلا ہوئے۔ ان میں سے آٹھ میں نورو وائرس پایا گیا ہے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، ہسپتال کے ڈائریکٹر نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہسپتال ابھی تک اس انفیکشن کے راستے کا ٹھیک طرح سے سراغ لگانے سے قابل نہیں ہو سکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.