ٹوکیو کے سابق گورنر اینوسے سے کیش اسکینڈل پر پوچھ گچھ

ٹوکیو: ذرائع ابلاغ کے مطابق، سرکاری استغاثہ نے دسمبر میں ٹوکیو کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والی شخصیت سے روپے کے اسکینڈل پر پوچھ گچھ کی ہے۔ ان کا جانشین منتخب کرنے کے لیے انتخابی مہم بھی جمعرات سے شروع ہو گئی۔

جی جی پریس نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبر دی۔ ٹوکیو کے مستغیثوں نے ناؤکی اینوسے سے پوچھ گچھ شروع کی۔ اینوسے رضاکارانہ بنیادوں پر اس تفتیش میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ہسپتالوں کی ایک چین کے مالک سے 50 ملین ین کی غیر اعلانیہ رقم وصول کرنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

کئی ہفتوں کے دباؤ کے بعد 67 سالہ اینوسے نے یہ نقدی قبول کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ناقدین کے مطابق یہ رقم بطور رشوت دی گئی اور اس کا مقصد پالیسی پر اثر انداز ہونا تھا۔

اینوسے ایک برس قبل 4.34 ملین ووٹوں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ منتخب ہوئے تھے۔ وہ 2020 اولمپکس کے لیے ٹوکیو کی کامیاب بولی کے پیچھے موجود مرکزی چہروں میں سے ایک تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.