ٹوکیو: یکم اپریل سے کنزمپشن ٹیکس بڑھ کر 5 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو رہا ہے۔ وزارتِ اراضی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن بھی اسی حوالے سے ایکسپریس وے ٹال ٹیکس بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ مال اور خدمات کے لیے ٹیکس شماری کے پرانے طریقے استعمال کرنے کی بجائے وزارت 50 ین کے موجودہ ٹال چارج کو 10 کے قریب ترین اضعاف میں بدل دے گی۔
ڈرائیوروں کے لیے مجوزہ فرق بہت کم ہو گا، اور یہ ان کے حق میں بھی جا سکتا ہے۔ مثلاً ایک ٹال اسٹیشن 500 ین چارج کر سکتا ہے۔ 3 فیصد شمار کے عمومی قاعدے کے ذریعے مجموعہ 514 ین بنے گا۔ تاہم تبدیل شدہ راؤنڈنگ سسٹم کے تحت ڈرائیوروں کے لیے مجموعی رقم کم ہو کر 510 ین رہ جائے گی۔