آج جاپان میں عام انتخابات کا دن ہے ، عام لوگ منتخب کریں گے که کس کو حکومت ملنی چاھیے ـ

پارلمانی نظام حکومت  کی جمہوری حکومت بنانے کے لیے اج جاپان میں عام انتخابات هو رهے هیں ـ

اخباری سروے اور سیانوں کو اندازوں میں ڈیموکریٹک پارٹی اف جاپان کے بھاری اکثریت سے جیتنے کے امکانات هیں ـ

ڈیموکریٹک پارٹی اف جاپان نے وعدے کیے هیں که حکومت میں آ کر ھائی وے  کے ٹول ٹیکس کو ختم کردیں گے ، بچوں کے وظیفے میں اضافه کریں گے ، یه وظیفه تاحال دس ھزار ین جو که ایک سوڈالر امریکی اور آٹھ ھزار پاک روپے کے برابر هوتا ہے اور جاپان میں پیدا هونے والے جاپانی بچوں کو سکول جانے کی عمر تک ملتا ہے ، اس کو بڑھا کر ٢٦٠٠٠ ین کر دیا جائے گا اور بچے  کو مڈل سکول کی تعلیم مکمل کرنے تک ملے گا  ـ

جاپان میں مڈل سکول تک کی تعلیم ضروری ہے  جو که هر بچے کو حاصل کرنی هوتی ہے اور  سب لوگ یه تعلیم حاصل کرتے بھی هیں ـ

لازمی تعلیم کا نظام جاپان نے شہنشاھ میجی کے دور میں ١٨٥٧ میں بنایا تھا  جو که پرائمری تک لازمی تعلیم کا تھا ، جس کو مجیی کے پوتے شہنشاھ شووا نے بڑھا کر مڈل سکول کردیا تھا ـ جاپان کے تعلیمی نظام میں مڈل سکول سے مراد نو جماعت هوتا ہے چھ تماعت پرائمری اور تین جماعت مڈل سکول ـ

اس کے علاوھ بھی ڈموکریٹک پارٹی نے جاپان کی اکنامک میں بڑھوتی لانے کے لیے کچھ انقلابی اقدامات کا وعدھ کیا ہے  ـ

جاپان کی سیاسی پارٹیاں  اصل والی جمہوری پارٹیاں هوتی هیں  ، جن کا غیر ترقی یافته ممالک کی سیاست میں تصور بھی نهیں کیا جاسکتا، یہان پارٹی کے عہدے داران پارٹی کے اندرونی انتخابات سے چنے جاتے هیں  ـ

کوئی بھی باصلاحت شخص پارٹی کا چئیر مین بن سکتا ہے اور اس کو ایک خاص مدت کے بعد  انتخابات کے بعد سابق چئیر مین بن جانا هوتا ہے  ـ

جس چیز کا غیر ترقی یافته ممالک کی جمہوری کہلوانے والی استعماری پارٹیوں میں تصور بھی نهیں کیا جاسکتا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.