اتوار ٣٠ آکست کو هونے والے انتخبات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت

ھاتو یاما یوکی او

ھاتو یاما یوکی او

نیٹسورس: جاپان کی ابتک اپوزشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان ٣٠ اگست ٢٠٠٩ کو هونے والے الیکشن میں  بھاری اکثریت سے جیت گئی هے  ـ ھاؤس اف ری پریزینٹیٹو کی ٤٨٠ سیٹوں میں سے ٣٠٠ سے زیادھ سیٹیں جیت کر  اب جاپانی حکومت کی لگام ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان سنبھالے گی  ـ

پارٹی لیڈر ھاتو یاما یوکی او اگلے وزیر اعظم هوں گے ـ

اتوار کے روز شام آٹھ بجے الیکشن  کا اختتام هوا اور اس وقت ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی  ـ جاپان بھر میں کوئی ٥١٠٠٠ پولنگ اسٹیشن تھے  ـ

سیٹوں کی جیت کی تعداد مندرجه ذیل ہے

  1. ڈی پی جے  ٣٠٨
  2. ایل ڈی پی ١١٩
  3. این کے پی ٢١
  4. جے سی پی  ٩
  5. ایس ڈی پی  ٧
  6. پی این پی  ٣
  7. دی یور پارٹی (وائی پی) ٥
  8. نیو پارٹی نیپون (این پی این ) ١
  9. دائاچی ١
  10. جاپان رینائی سینس پارٹی (جے پی آر) ٠
  11. اور اس کو علاوھ آزاد امیدوار ٦

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.