اوداکیو اوداوارا لائن پر مسافر نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ ایک 39 سالہ مسافر کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس نے جمعرات کی رات کاواساکی، صوبہ کاناگاوا میں اوداکیو اوداوارا لائن پر ایک ٹرین کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی تھی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جب ٹرین ایکُوتو اور موکوگاؤکا-یوان اسٹیشنوں کے درمیان تھی۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ دیگر مسافروں نے اس شخص کو کھڑی کھول کر باہر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا۔ اسے قریباً 50 میٹر کے فاصلے پر ایک اپارٹمنٹ بلاک کے کار پارک میں گرا ہوا پایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ اس آدمی کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے تھے۔

اوداکیو اوداوارا ٹرین لائن کے اہلکاروں نے کہا کہ اس واقعے نے 30 منٹ تک خدمات میں تعطل پیدا کیا۔

ایک خاتون مسافر نے پولیس کو بیان میں کہا کہ چھیڑنے پر وہ اس آدمی پر چلائی تھی۔ پولیس والوں نے کہا کہ وہ زخموں سے صحتیابی کے بعد اس سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.