جاپان میں شمالی کوریا کا عملی سفارتخانہ ایک مرتبہ پھر نیلامی کے دوراہے پر

ٹوکیو: جمعرات کی خبروں کے مطابق، ٹوکیو کی ایک عدالت نے قرار دیا ہے کہ مشکوک منگولین کمپنی اس عمارت کو نہیں خرید سکتی۔ یہ عمارت جاپان میں شمالی کوریا کے سفارتخانے کا عملی کام کرتی ہے۔ اس فیصلے کا مطلب ہے کہ یہ عمارت تیسری مرتبہ پھر فروخت کے لیے نیلامی میں پیش ہو سکتی ہے۔

منگولیا میں رجسٹرڈ آوار لمیٹڈ لائبلٹی کمپنی نے اکتوبر میں یہ بولی جیتی تھی۔ اس نے عمارت اور جگہ کی قیمت 5.01 ارب ین لگائی تھی۔

تاہم اطلاع کے مطابق ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے کمپنی کے حوالے سے تفتیش کی ہے کہ آیا بولی دہندہ رئیل اسٹیٹ کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

یہ جائیداد اس وقت چونگریون کے زیرِ استعمال ہے۔ یہ تنظیم سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں جاپان میں شمالی کوریا کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔

مذکورہ کمپنی ایک ہفتے کے اندر عدالتی فیصلے کے خلاف شکایت جمع کروا سکتی ہے۔ اگر یہ شکایت ناکام رہی تو مذکورہ عمارت ایک مرتبہ پھر نیلامی کے عمل سے گزرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.