سائیتاما: سائیتاما میں پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے 50 کے پیٹے میں ایک عورت کو گرفتار کیا ہے۔ اس عورت نے اپنے سابق محبوب کی خاتون دوست کو دھمکی آمیز پیغام بھیجے تھے۔ مذکورہ عورت نے اُس خاتون کو 7 سالہ تعلق ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ عورت کا نام تاکاکو ساکاماکی پتا چلا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس نے اپنے سابق محبوب کی خاتون دوست کو پچھلے برس ستمبر اور اکتوبر کے درمیان حاسدانہ پیغامات بھیجے۔ اس نے پیغام میں لکھا “شینے”(死ね) یعنی “مر جاؤ”۔ پولیس نے کہا کہ ساکاماکی نے ایک ماہ کے دوران 21 سے زائد دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔ ان پیغامات کی وجہ سے بالآخر اسے تعاقب کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔
ساکاماکی نے بیان میں کہا، “یہ اس عورت کا قصور تھا کہ ہمارا تعلق ختم ہو گیا، اور میں غضبناک تھی”۔ تاہم اس نے کہا کہ اُس نے حقیقت میں کبھی عورت کو دھمکی نہیں دی۔