ٹیوٹا مسلسل دوسرے برس دنیا کا نمبر ایک کار ساز ادارہ

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن مسلسل دوسرے برس دنیا کا اولین نمبر کا کار ساز ادارہ رہا۔ اس نے 2013 میں امریکی حریف جنرل موٹرز کو قریباً 270,000 گاڑیوں سے پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید برآں، رواں برس اس نے 10 ملین (1 کروڑ) گاڑیاں فروخت کرنے کا جرات مندانہ ہدف بھی مقرر کیا ہے۔

یہ ایک سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہو گا چونکہ آج تک کسی کار ساز ادارے نے دنیا بھر میں سالانہ 10 ملین سے زائد گاڑیاں فروخت نہیں کیں۔

ٹیوٹا نے جمعرات کو کہا کہ اس نے پچھلے برس دنیا بھر میں 9.98 ملین گاڑیاں فروخت کیں۔ یہ ایک برس قبل کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیوٹا نے 2014 کے لیے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔ ان کے مطابق وہ 10.32 ملین گاڑیاں فروخت کرے گا جبکہ 10.43 ملین گاڑیاں تیار کرے گا۔

ٹیوٹا نے 2012 میں جنرل موٹرز سے عالمی طور پر نمبر ایک فروخت کار کا تاج چھین لیا تھا۔ جنرل موٹرز سات عشروں سے زیادہ عرصے تک مسلسل نمبر ایک فروخت ہونے والا برانڈ رہا تھا۔ 2008 میں ٹیوٹا نے اسے پیچھے چھوڑا۔

ٹیوٹا کیمرے سیڈان، پیریس ہائبرڈ اور لیکسس لگژری جیسے ماڈل فروخت کرتا ہے۔ پچھلے برس کے دوران اسے سمندر پار منڈیوں میں مضبوط فروخت کا رجحان دیکھنے کو ملا اگرچہ جاپان میں اس کی فروخت سست رو ہی رہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.