اُتسونومیا: اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں پولیس اہلکار ایک شخص کی تلاش میں ہیں۔ اس نے یونیورسٹی کی ایک طالبہ پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کا بیگ چھین لیا جس میں 10,000 ین کی نقدی موجود تھی۔
پولیس کے مطابق، مذکورہ خاتون اتوار کو شام 9:30 بجے کے قریب پیدل اپنے گھر جا رہی تھی۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ وہ جے آر اُتسونومیا اسٹیشن سے قریباً 500 میٹر کے فاصلے پر تھی جب ایک شخص پیچھے سے اس کے قریب آیا۔ خاتون نے کہا کہ اس شخص نے اُسے گُدّی اور بازو سے پکڑ لیا اور ایک چاقو سے دھمکا کر ہاتھ پر زخم لگا دیا۔ جس کے بعد وہ اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گیا۔
خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا اور ہاتھ پر لگے زخموں کا معالجہ مہیا کیا گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور سرتاپا سیاہ لباس میں ملبوس تھا۔