چین کی خوشحالی اعتماد پر قائم ہے، کشیدگی پر نہیں: آبے

واشنگٹن: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے کہا کہ چین کی مسلسل اقتصادی بڑھوتری کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ اعتماد سازی کی ضروری ہو گی نا کہ کشیدگی کی۔ یہ بیان اتوار کو نشر کردہ ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔

آبے نے ڈیووس، سوئٹرزرلینڈ سے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا، پچھلے 20 برسوں میں دھیرے دھیرے چینی فوجی طاقت میں اضافے نے خطے کے ممالک کے لیے ایک سنجیدہ فکرمندی پیدا کر دی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑی واضح نظر آتی رہی ہے۔

آبے نے “فرید زکریا جی پی ایس” نامی پروگرام میں کہا، “چین اگر اقتصادی خوشحالی کا مسلسل لطف لینا چاہتا ہے، تو اسے اعتماد ساز عالمی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، ناکہ کشیدگی کی”۔

جاپانی رہنما نے کہا کہ وہ فوجی حوالے سے چین کا تدارک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا، “تاہم میں جاپانی پانیوں، علاقے اور جاپانیوں کی زندگیوں اور املاک کے تحفظ کا ذمہ دار ہوں۔ اور میں یہ ذمہ داریاں ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.