ہنڈا امریکہ سے مجموعی طور پر برآمدات کرنے والا پہلا کار ساز ادارہ بن گیا

نیو یارک: ہنڈا موٹر کو نے پچھلے برس امریکہ سے زیادہ کاریں برآمد کیں جبکہ کم تعداد میں درآمد کیں۔ اس طرح وہ بڑے جاپانی کار ساز اداروں میں پہلا ایسا ادارہ بن گیا۔

30 برس سے زیادہ عرصہ قبل کمپنی نے امریکہ میں کاریں تیار کرنا شروع کی تھیں۔ کمپنی کے شمالی امریکی بازو نے کہا کہ اس نے 2013 کے دوران ہنڈا اور آکورا برانڈ کی 108,705 گاڑیاں امریکہ سے برآمد کیں۔ کمپنی نے جاپان سے 88,537 گاڑیاں امریکہ درآمد کیں۔

ہنڈا شمالی امریکہ کے ایگزیکٹو نائب صدر رِک شوسٹیک نے ایک کانفرنس کال کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سنگِ میل “30 برس سے زیرِ تکمیل تھا”۔ برآمد شدہ گاڑیوں کی مالیت 2.658 ارب ڈالر کے برابر تھی۔

مجموعی برآمد کنندہ کا درجہ حال ہی میں غیر معمولی سرمایہ کاری کا نتیجہ بھی ہے۔ ہنڈا نے شمالی امریکہ میں اپنے کار ساز پلانٹس کی توسیع کے لیے پچھلے تین برس کے دوران 2.7 ارب ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ لگایا ہے۔ شوسٹیک نے کہا یہ ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جس کے تحت امریکہ میں پیداوار میں اضافہ کرنا اور ان منڈیوں کے قریب کار سازی کرنا ہے جہاں وہ فروخت کی جاتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.