جاپان کی خواتین اولمپک ٹیم پہلی مرتبہ مردوں سے بڑھ گئی

ٹوکیو: جاپان کی سرمائی اولمپکس کی ٹیم پہلی مرتبہ تعداد میں مردوں سے بڑھ گئی۔ اس بار ملک سوچی اولمپکس میں ریکارڈ تعداد میں ایتھلیٹ بھیج رہا ہے، اور اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

اس تبدیلی کی وجہ خواتین کی آئس ہاکی میں جاپان کی اولین شمولیت کو قرار دیا جا رہا ہے۔ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ 21 زنانہ کھلاڑی روس کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

قومی اولمپک کمیٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پورا وفد 113 ایتھلیٹس پر مشتمل ہو گا، جن میں 48 مرد اور 65 خواتین ہیں۔ یہ سرمائی کھیلوں میں بھیجا گیا جاپانی تاریخ کا سب سے بڑا دستہ ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.