ایم ایس ڈی ایف نے غیر انسان بردار آبدوز کھونے کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو اعتراف کیا کہ اس نے پچھلے برس ایک سروے کے دوران 5 ملین ڈالر کی غیر انسان بردار آبدوز کھو دی۔ اس آبدوز کو ڈھونڈنے کے لیے نو روزہ تلاش کے دوران سمندری فرش سے کچھ بھی برآمد نہ ہو سکا۔

وزارتِ دفاع کے ایک اہلکار نے کہا، میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نومبر میں آبنائے تسوروگا میں اس ریموٹ کنٹرول آبدوز کو استعمال کر رہی تھی۔ یہ آبنائے ہونشو اور ہوکائیدو کے درمیان واقع ہے۔

اس نے اے ایف پی کو بتایا، “اس جہاز کو زیرِ آب قطعہ زمین کا سروے کرنے اور بحری روؤں کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا”۔

یہ غیر انسان بردار آبدوز تین میٹر لمبی اور دو میٹر چوڑی ہے، اور اس کا وزن قریباً پانچ ٹن ہے۔ اس کو سطح پر موجود جہاز کے ساتھ ملانے والی تار ٹوٹ جانے کے بعد یہ لاپتہ ہو گئی تھی۔

اہلکار نے کہا، ملاحوں نے اگلے نو روز تک اس علاقے میں سمندری قشر میں تلاش کی کاروائیاں کیں لیکن سب بے سود رہیں۔

“وزارت نے اس کی گمشدگی کی تفتیش کرنے کے سلسلے میں ایک پینل قائم کر دیا ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.