ہیروشیما: ہیروشیما ڈسٹرکٹ کورٹ نے منگل کو ایک 30 سالہ بے روزگار عورت کو آٹھ برس قید کی سزا سنائی۔ اس نے اکتوبر، 2012 میں فوچو، صوبہ ہیروشیما میں اپنے گھر میں اپنی 11 سالہ بچی کو گالف کلب کے ساتھ مہلک انداز میں پیٹا تھا۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی، عدالت کو بتایا گیا کہ مدعا علیہ آساتو ہوریوچی نے اپنی بیٹی یوما کو صبح کے وقت گالف کلب کے ساتھ پیٹا۔ جب وہ سہ پہر کے وقت اپنی بیٹی کو اپنے والدین کے گھر لے جا رہی تھی تو یوما بے ہوش ہو گئی۔ ہوریوچی نے رک کر پولیس کوبن سے مدد مانگی۔ لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے کچھ ہی دیر بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔
ہیروشیما کی صوبائی حکومت کے مرکزِ بہبودِ اطفال کے مطابق، ہوریوچی اور اس کی ماں نے فروری 2009 میں بھی یوما کو زد و کوب کیا تھا۔ اس وقت اہلکاروں نے یوما کو ادارہ برائے اطفال میں داخل کروا دیا تھا جہاں وہ دو برس کے لیے رہی۔ اس کے بعد پچھلے برس ہی اس کی ماں نے اسے اپنی تحویل میں لیا تھا۔
ہوریوچی نے پولیس کو بیان میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے جھوٹ بولنے پر غصے میں آ گئی تھی۔