کوئیٹو: ایکواڈوری حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے ایک جاپانی سیاح کے قتل میں ملوث چھ مشبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مذکورہ سیاح اور اس کی بیوی پر دسمبر میں ان کے ہنی مون کے دوران فائرنگ کر دی گئی تھی۔
اس کیس نے جاپانی ذرائع ابلاغ کی توجہ کھینچ لی تھی اور اس پر ایکواڈوری صدر رافائیل کورّےآ کو عوامی طور پر معذرت طلب کرنا پڑی۔
وزیرِ داخلہ جوزے سیرّانو نے منگل کو سرکاری ٹیلی وژن پر کہا، “ہم نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے”۔
گرفتار شدگان اطلاع کے مطابق اغوا کار گروہ چلاتے تھے۔ ان چھ میں گینگ کا مبینہ سربراہ بھی شامل ہے، جو “لا واکا” (“گائے”) کے نام سے معروف ہے۔
پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں معلومات پر 100,000 ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
سیرّانو نے عندیہ دیا کہ ایک سرکاری اہلکار گرفتاری کی اطلاع دینے جاپان جائے گا۔ اور متاثرین کے اہلخانہ سے “اضافی معذرت” طلب کرے گا۔