ٹوکیو: ایک فوجی ترجمان نے کہا، بدھ کو تین پائلٹ جیٹ طیاروں کی ٹکر میں صحیح و سالم بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ یہ طیارے صوبہ میاگی کے ساحل سے پرے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے۔
جاپانی فضائیہ کی بلو امپلس فضائی کرتب باز ٹیم سے تعلق رکھنے والے دو عدد ٹی 4 تربیتی جہاز آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ وہ فارمیشن میں اڑنے کی مشق کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک طیارے کی ناک متاثر ہوئی جبکہ دوسرے کے اسٹیبلائزر کو کچھ نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا، یہ طیارے ماتسوشیما ائیر بیس پر بحفاظت اتر گئے۔ یہ واقعہ بیس سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق میں بحر الکاہل پر رونما ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا، یہ پہلا واقعہ تھا کہ ٹی 4 تربیتی طیارے فضا میں ایکدوسرے سے ٹکرا گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فضائیہ اس معاملے کی وجوہات کا کھوج لگا رہی ہے۔