چیبا: وزارتِ دفاع کے ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے شینوری، صوبہ چیبا میں ایک ٹرین اسٹیشن کے سامنے کھڑی مائیکرو بس چرا لی تھی۔
ٹی وی آساہی نے اس واقعے کی خبر دی۔ پولیس کے مطابق، 40 سالہ یوکیتومو ناکاشیما نے جمعرات کو سہ پہر 3 بجے کے قریب یہ بس چرائی۔
پولیس نے کہا کہ بس کا 70 سالہ ڈرائیور ذرا سی دیر کے لیے بس سے باہر نکلا تھا اور چابیاں اگنیشن میں ہی چھوڑ گیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ بس روکنے کی جگہ پر واپس آیا تو بس پرے جا رہی تھی۔ جب وہ ٹریفک اشارے پر رکی تو ڈرائیور اس تک پہنچ گیا اور ناکاشیما کو پکڑ لیا۔
پولیس نے کہا کہ ناکاشیما نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے اعترافی بیان میں کہا، “مجھے کبھی مائیکرو بس چلانے کا موقع نہیں مل سکا اور میں ہمیشہ سے ایسا کرنا چاہتا تھا”۔